Daily Mashriq

شیخ رشید نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر سٹیم انجن سفاری ٹرین کا افتتاح کیا

شیخ رشید نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر سٹیم انجن سفاری ٹرین کا افتتاح کیا

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے آج (اتوار) صبح راولپنڈی  میں سٹیم سے چلنے والی خصوصی سفاری ٹرین کا افتتاح کیا۔

نئی ٹرین کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

پہلے مرحلے میں سفاری ٹرین راولپنڈی سے گولڑہ تک چلائی جائے گی۔

برطانیہ،جاپان، امریکہ، اٹلی اور جرمنی کے سیاح ٹرین میں سفر کررہے ہیں۔

ٹرین کا مقصد پاکستان کی ثقافت، تہذیب، ورثے اور خوبصورت مقامات کو دنیا  میں اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں