Daily Mashriq


عمران خان کے وارنٹ گرفتاری، ایس ایس پی آپریشنز کو بھیج دیے گئے

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری، ایس ایس پی آپریشنز کو بھیج دیے گئے

الیکشن کمیشن نے  چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو بھجوا دیے۔

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور اب اس سلسلے میں وارنٹ کی کاپی ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے متن کے مطابق عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے صبح 10 بجے الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ خبریں