Daily Mashriq

پولیس میں تعینات ریٹائرڈفوجیوں کا تنخواہوں کیلئے مظاہرہ

پولیس میں تعینات ریٹائرڈفوجیوں کا تنخواہوں کیلئے مظاہرہ

پشاور(نامہ نگار، سٹی رپورٹر) پولیس میں تعینات پاک فوج کے ریٹائرڈ ملازمین نے چار ماہ سے تنخواہوں میں عدم ادائیگی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت سب انسپکٹر جہانزیب اور حوالدار سید رحیم نے کی ، مظاہرین کا کہنا تھاکہ پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس میں مختلف پوسٹوں تعینات ہوئے جبکہ صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا پولیس کیساتھ معاہدے کے تحت بھرتی ہوئے اورپولیس جیسی مراعات دینے کاکہاگیاتھااسوقت صوبے میں 2500 سے زائد اہلکارمختلف پوسٹوں پر تعینات ہیں لیکن گزشتہ چار ماہ سے ہماری تنخواہیں بند ہیں۔

متعلقہ خبریں