Daily Mashriq

بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، جنرل عاصم سلیم باجوہ

بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، جنرل عاصم سلیم باجوہ

وئٹہ: سبکدوش ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔ جام کمال نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے بڑے منصوبوں کی منظوری کیلئے اہم کردار ادا کیا، ٹیم ورک کے باعث بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا خلوص و محبت کبھی نہیں بھلا سکتا، صوبے کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلوچستان اولین ترجیح ہوگی۔

متعلقہ خبریں