Daily Mashriq


 بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پرالیکشن شیڈول سے قبل پابندی مناسب نہیں،اپوزیشن لیڈر

بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پرالیکشن شیڈول سے قبل پابندی مناسب نہیں،اپوزیشن لیڈر

الیکشن شیڈول سے قبل بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر پابندی قبل ازوقت ہے،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی شیڈول سے قبل سرکاری اداروں میں بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندیوں کے معاملے پر کمیشن کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے مطابق کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی کی جاری ہدایات قابل ستائش مگر قبل از وقت ہے۔

خورشید شاہ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے سے قبل یہ پابندیاں نا مناسب ہیں، اس وقت پابندی لگی تو حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائے گا۔

متعلقہ خبریں