Daily Mashriq


اسد عمر کا چھوڑنے کا مطلب عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، مریم اورنگزیب           

اسد عمر کا چھوڑنے کا مطلب عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، مریم اورنگزیب           

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسلہ وزیرخزانہ اسد عمر نہیں وزیر اعظم ہیں، حکومت کا اعتراف ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا، اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔

متعلقہ خبریں