Daily Mashriq


نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک:اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22ویں وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھالیا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔وزیراعطم کی حلف برداری  تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،نگران وزیراعظم،اراکین اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں   عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  بھی شریک ہوئیں۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم، اداکار جاوید شیخ تقریب میں شریک ہوئے۔

 

متعلقہ خبریں