ڈاکٹرعارف علوی کو صدر پاکستان نامزدکردیا

18 اگست 2018 (14:57)

 ویب ڈیسک:تحریک انصاف  نے صدر مملکت کیلئے ڈاکٹر عارف علوی کونامزد کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صدر پاکستان کیلئے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔

عارف علوی کاتعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہےعام انتخابات میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 247 سے کامیاب ہوئےہیں۔

موجودہ صدر کی مدت 4 ستمبر کو پوری ہورہی ہے۔

 

 

مزیدخبریں