Daily Mashriq

شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند

شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 کے تحت غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) کی سفارش پر ضلع شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں البتہ   غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں