Daily Mashriq

کانگریس نے مسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کیاجلاس کومودی کی سفارتی ناکامی قراردیدیا

کانگریس نے مسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کیاجلاس کومودی کی سفارتی ناکامی قراردیدیا

انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے کشمیر کے بارے میں بند کمرے کے اجلاس کا انعقاد بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کی بہت بڑی سفارتی اور سٹرٹیجک ناکامی ہے ۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک مانو Singhvi نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سلامتی کونسل کا کشمیر پر بند کمرے کا اجلاس پورے بھارت کیلئے انتہائی باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سطح پر ہونے والی پیشرفت سے ہم انتہائی حیران اور پریشان ہیں۔

Singhviنے کہا کہ یہ بات انتہائی پریشان کن ہے کہ کئی عشروں کے بعد سلامتی کونسل میں کشمیر کی گونج سنائی دی ہے۔

متعلقہ خبریں