Daily Mashriq


اپنے فرائض سے کبھی غفلت نہیں برتیں گے،آئی جی پی خیبرپختونخوا

اپنے فرائض سے کبھی غفلت نہیں برتیں گے،آئی جی پی خیبرپختونخوا

آئی جی پی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود  نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں دہشت گردی اور جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں  دہشتگردی میں 51 فیصد کمی آئی ہے قتل کے واقعات میں 9 فیصد کمی آئی ہے

ڈکیتی کے واردات میں 34 فیصد کمی آئی ہےان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف 33 ہزار سے زائد ایف آئی آرز کاٹی گئی ہے پولیس کی کارکردگی بہتر بہتر ہوئی ہےصلاح الدین محسود کا کہنا تھا کہ رواں سال دہشتگردی کے 126 کیسسز رجسٹرڈ ہوئے۔اس سال 428 دہشتگرد گرفتار ہوئے،70 دہشتگردوں  آپریشن مِیں مارے گئے۔250کیسز کامیاب تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کیلئے جمع کئے گئے۔

متعلقہ خبریں