Daily Mashriq


عمران خان کے ساتھ علیم خان کو بھی نااہل کرائیں گے،حنیف عباسی

عمران خان کے ساتھ علیم خان کو بھی نااہل کرائیں گے،حنیف عباسی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیےایک بار پھر سپریم کورٹ سے رابطہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےحنیف عباسی نے کہاکہ مجھےامید ہے کہ عمران خان نظر ثانی اپیل میں نااہل ہوں ہوجائیں گے۔ 

حنیف عباسی نے  تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ایک اے ٹی ایم نااہل ہوگئی تاہم علیم خان عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم ہیں جن پر سپریم کورٹ میں مقدمات چل رہے ہیں،عمران خان کے ساتھ انہیں بھی نااہل قرار دلانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں