Daily Mashriq

افغانستان میں امریکا طالبان مذاکرات کے ذریعے امن کے خواہاں ہیں،وزیراعظم عمران خان

افغانستان میں امریکا طالبان مذاکرات کے ذریعے امن کے خواہاں ہیں،وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک:پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان ابوظہبی میں مذاکرات میں مدد کی،  دعا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں امن قائم ہو،وزیراعظم عمران خان۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابوظہبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی، دعا کریں امن لوٹ آئے اور افغان عوام پر 3 دہائیوں سے جاری آزمائش ختم ہو جب کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے جو بن پڑا کریں گے۔

پاکستان نے ابوظبہی میں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے اہتمام میں معاونت کی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان افغانستان میں 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے، قبل ازیں طالبان حکام اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے امن زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں مذاکرات کے دو ادوار بھی ہوچکے ہیں

متعلقہ خبریں