Daily Mashriq

ٹی وی، فلم اور ریڈیو کے معروف اداکار علی اعجاز 77 سال کی عمر میں چل بسے

ٹی وی، فلم اور ریڈیو کے معروف اداکار علی اعجاز 77 سال کی عمر میں چل بسے

ویب ڈیسک: فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے ممتاز اداکار علی اعجاز 77 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

معروف اداکارعلی اعجاز نے فلم، ریڈیو اور ٹی وی پر اپنی قابلیت اور فن کا مظاہرہ خوب کیا۔

علی اعجاز مزاحیہ ہیرو کے طورپر بہت مقبول ہوئے، انہوں نے 1961ء میں فلم ’انسانیت‘ سے فنی کیریئر کا آغازکیا۔

ان کی مشہور فلموں میں ’سالا صاحب‘ اور ’دبئی چلو‘ کا شمارہوتا ہے جبکہ مشہور ٹی وی ڈراموں میں ’خواجہ اینڈ سن، کھوجی اور شیدا ٹلی‘ شامل ہیں۔

اداکارعلی اعجازکی سماجی فلم ’دبئی چلو‘ سپرہٹ رہی، علی اعجاز کا شمار پاکستان کی پنجابی فلموں کے سپراسٹارز میں ہوتا تھا۔

اپنے زمانے میں علی اعجاز اور اداکار ننھا مرحوم کے ساتھ جوڑی بے حد مقبول رہی۔ 

علی اعجاز نے ٹی وی ڈراموں میں بھی ان گنت یادگارکردارنبھائے۔ 80ء کی دہائی میں ان کی کئی فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا ۔

اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے ناظرین کا دل جیتنے والے علی اعجاز 77 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

متعلقہ خبریں