Daily Mashriq

پاکستان میں دہشت گردی کے لیےافغانستان کی سرزمین کا استعمال روکا جائے،آرمی چیف

پاکستان میں دہشت گردی کے لیےافغانستان کی سرزمین کا استعمال روکا جائے،آرمی چیف

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ نے افغان ریزولیٹ مشن کے کمانڈرجنرل جان نکلسن سے ٹیلی فون کیا،آرمی چیف نےمطالبہ کیا کہ ریزولیٹ سپورٹ مشن افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نےجنرل نکلسن سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیےافغانستان کی سرزمین کا استعمال روکا جائے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے جنرل نکلسن کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی ذمےداری قبول کرنے والی تنظیموں کی قیادت افغانستان میں چھپی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کےخلاف کارروائی نہ کرنا سرحدپار ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی کمانڈر نے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ریاست اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اورآرمی چیف کے تحفظات پرمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں