Daily Mashriq

 دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں،روسی صدر

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں،روسی صدر

ویب ڈیسک:روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے پر صدر ممنون حسین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کی پیش کش کی۔

تفصیلات لے مطابق  صدر پیوٹن نے  کہا کہ وہ سندھ میں دہشت گرد حملے  کی مذمت کرتے ہے ۔

روسی صدر نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روس انسداد دہشت گردی کے لئے دوطرفہ اور وسیع عالمی کوششوں کے دائرہ کارکے اندر رہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں