Daily Mashriq

ملک بھر میں 100سے زائد دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

ملک بھر میں 100سے زائد دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کومبنگ آپریشنز کے دوران 100 دہشت گردہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  تمام آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کئے گئے جن میں سو سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا  ہےاوران کارروائیوں کے دوران اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاک افغان سرحد پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ حملوں کے تانے بانے ہمسایہ ملک سے ملتے ہیں جس کی وجہ سے رات سے بارڈر سیل کردیے گئے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں سرحد پار سے تعاون کے روابط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا انٹیلی جنس ادارے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں پیش رفت کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں