اسلام آباد میں گاڑی کو چوری سے بچانے کیلئے موبائل ایپ متعارف

18 فروری 2018 (16:02)

ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس کار چوری کی روک تھام کے لئے موبائل اپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کار چوری کی روک تھام کے لئے ایک موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے پارک سیکیور کا نام دیا گیا ہے، اور اسے وفاقی دارالحکومت کے پولیس ملازمین کے موبائلز میں فعال کردیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پراسلام آبادپولیس نے  شہر کے اتوار بازاروں میں اپلیکیشن پرکام شروع کردیا ہے۔ امید ہے اس اقدام سے کار چوری کے انسداد اور شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں