Daily Mashriq

 سعودی ولی عہد نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے، وزیراعظم

سعودی ولی عہد نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے کہا گیا کہ سعودی عرب میں موجود 25 لاکھ پاکستانیوں سے اس طرح برتاؤ کیا جائے جیسے وہ وہِیں کے لوگ ہیں، جس پرولی عہد نے وزیراعظم کوکہا کہ انہیں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیرتصور کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں خود کوپاکستان کا سفیرتصورکرنے کی بات پرشہزادہ سلمان نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔

متعلقہ خبریں