Daily Mashriq

بھارتی شہری القاعدہ میں بھرتی ہورہے ہیں، دفترخارجہ

بھارتی شہری القاعدہ میں بھرتی ہورہے ہیں، دفترخارجہ

ویب ڈیسک:ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری شدت پسند کالعدم تنظیم القاعدہ میں بھرتی ہورہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو چھپانے کے لئے جان بوجھ پر اشتعال انگیزی کررہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ لائن آف کنٹرول پرصورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، 2018میں  اب تک بھارت کی جانب سے 100 سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی کے یہ عزائم خطے میں امن کے لئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔  جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کے لیے باعث تشویش ہیں،  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی جوانوں کی شہادت پرچند روز قبل بھی طلب کیا گیا تھا جب کہ ورکنگ باؤنڈری کے سانحے پر بھی طلب کیا گیا، امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کے دوران بھی بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا گیا۔

متعلقہ خبریں