Daily Mashriq

عمران خان کو نازیبا الفاظ کے استعمال پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

عمران خان کو نازیبا الفاظ کے استعمال پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔

انتخابی جلسوں میں  مخالفین کے خلاف نامناسب اور تضحیک آمیز زبان استعمال کرنا عمران خان کو مہنگا پڑگیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریروں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے  اور چار رکنی بنچ کل اسلام آباد میں  الیکشن کمیشن آفس میں سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کیجانب سے نوٹس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا کونسل کے ذریعے پیش ہونے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں