Daily Mashriq


قبائلی ضلع مہمند:جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران سٹیج گر گیا،سراج الحق سمیت تمام قائدین محفوظ

قبائلی ضلع مہمند:جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران سٹیج گر گیا،سراج الحق سمیت تمام قائدین محفوظ

ویب ڈیسک:قبائلی ضلع مہمند میں جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اچانک اسٹیج گر گیا تاہم سٹیج پر موجود امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر تمام قائدین محفوظ رہے۔ 

قبائلی ضلع مہمندمیں جماعت اسلامیکے جلسے کے دوران  لکڑیوں کی ٹیبل سے بنا اسٹیج گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی کے باعث  وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا جس سے اسٹیج پرموجود تمام افراد گر گئے۔

اسٹیج پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان، مجلس عمل کے علاقائی قائدین و عہدیداران موجود تھے۔خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام قائدین و عہدیدران محفوظ رہے۔

 حادثے کے بعد اعلان کیا گیا کہ  جلسہ منسوخ نہیں کیا جائے گا اور تمام افراد پنڈال میں موجود رہیں، اسٹیج کے ٹوٹے پھوٹے سامان کو ایک طرف کرکے متاثرہ مقام کو خالی کرلیا گیا ہے اور سراج الحق سمیت دیگر قائدین نےشرکاء سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں