Daily Mashriq

توہین عدالت کیس؛ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی باعزت بری

توہین عدالت کیس؛ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی باعزت بری

 اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کردیا گیا۔

اعلی عدلیہ اور سابق چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز انٹرویو کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کردیا گیا ہے، کیس کا فیصلہ اسپیشل جج سنٹرل طاہر محمود نے سنایا۔

میڈیا سے بات چیت میں فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ 9 ماہ تک اپنا کیس لڑا، قانون کے مطابق بھر پور دفاع کیا، قانون میں گنجائش ہے کہ مس کنڈکٹ کے حوالے سے الیکٹرونک میڈیا میں بات کر سکتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، اب 2 راستے بچے ہیں، ایک پاکستان میں رہنا اور دوسرا کسی دوسرے ملک ہجرت کر جانا، پاکستان میں رہنا ہے تو سیاست میں واپس آنا پڑے گا تاہم جو بھی فیصلہ کیا والدین اور فیملی کی مشاورت کے بعد کروں گا۔

واضح رہے کہ فیصل رضاعابدی کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں دو مقدمات درج تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں