Daily Mashriq

وزیراعظم کی عوام کو ریلیف فراہمی اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کی عوام کو ریلیف فراہمی اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ایک بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔پنجاب کے وزیراعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے وزیراعظم کو سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مستقبل کی حکمت عملی اور صوبے میں زرعی اور صنعتی شعبے کے فروغ سے متعلق حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ خبریں