Daily Mashriq


تھرکول منصوبہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم ثابت ہوگا:وزیراعظم

تھرکول منصوبہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم ثابت ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی مفاد کے حامل تھرکول منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔تھر میں کوئلے کے وسائل کی تلاش اور انہیں بروئے کار لانے سے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کی توانائی کی ضروریات پر قابو پانے میں نمایاں مدد ملے گی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تھر میں دنیا کے ساتویں بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں جن سے اگلے دو سو سال کے دوران ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ تھر میں موجود ایک سو 75 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر کے ذریعے پچاس ارب ٹن تیل اور دوہزار کھرب کیوبک فٹ گیس کے برابر بجلی کی پیداواری گنجائش موجود ہے۔ وزیراعظم کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے کان کنی کے ایک منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ انہیں فاؤنڈیشن کے تعاون سے صحت، تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت اور شجرکاری کے شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔

متعلقہ خبریں