Daily Mashriq


مشیر خزانہ کی تاجربرداری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

مشیر خزانہ کی تاجربرداری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

ممتاز تاجروں اور بروکرز کے ایک وفد نے کراچی میں مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور مجموعی معاشی صورتحال اور ملک کی سرمائے کی منڈی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے مشیر خزانہ سے منڈی کی اصلاحات سے متعلق مختلف اقدامات پر بات چیت کی ۔منڈی پر موجودہ دبائو کے اثرات کے حوالے سے وفد نے سرمائے کی منڈی کو مستحکم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کی تجویز دی۔ڈاکٹر حفیظ شیخ نے تمام تجاویز پر مثبت ردعمل ظاہر کیا اور حکومت کی جانب سے مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں