Daily Mashriq

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا:شیخ رشید

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا:شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیاہے۔

اسلام آباد میں ریلویز کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے سی کلاس کے کرائے عید کے بعد بڑھائے جانے کا امکان ہے۔اجلاس کو موجودہ حکومت کے پہلے چھ ماہ کے دوران ادارے کی مالی حالت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے پچیس ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران تئیس ارب روپے سے زائد تھی۔

متعلقہ خبریں