Daily Mashriq


پاکستان رواں سال افغان مہاجرین کی مہمان داری کے چالیس سال مکمل ہونے کے طور پر منائے گا:شہریار

پاکستان رواں سال افغان مہاجرین کی مہمان داری کے چالیس سال مکمل ہونے کے طور پر منائے گا:شہریار

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال افغان مہاجرین کی مہمان داری کے چالیس سال مکمل ہونے کے طور پر منائے گا ۔

انہوں نے ہری پور میں افغان مہاجر کیمپ کے مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس دور میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جب ترقی یافتہ ممالک مہاجرین کی ایک کشتی کو بھی قبول کرنے سے انکاری ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال اور سکیورٹی خطرات کے باوجود پاکستان نے اپنے تمام معمولات زندگی میں افغان بھائیوں کو شریک کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے افغان رہنما ہیبت شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے افغان مہاجرین کو درپیش مسائل مناسب انداز میں حل کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں