Daily Mashriq

حفیظ کے بعد آفریدی بھی نواز شریف کی بیماری پر بول پڑے

حفیظ کے بعد آفریدی بھی نواز شریف کی بیماری پر بول پڑے

 کرکٹر محمد حفیظ کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی نواز شریف کی بیماری سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔

 کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ نواز شریف علاج کے لیے جارہے ہیں۔ واپس آجائیں گے کیوں کہ کوئی بھی مخلص آدمی پاکستان کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

 گزشتہ روز محمد حفیظ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد کرکٹر محمد حفیظ نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹروں کے بورڈ اور عدالتی فیصلے سے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پاکستان میں علاج معالجے کی سہولیات نہیں ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم 200 ملین لوگ ’خطرے‘ میں ہیں۔

 سوشل میڈیا صارفین نے محمد حفیظ کے اس ٹوئٹ پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ حفیظ خود اپنی معمولی انجری کیلئے وہ مانچسٹر گئے تھے جبکہ حفیظ کا گزشتہ برس کا ایک ٹوئٹ بھی منظر عام پر آگیا جس میں وہ میاں نواز شریف کی تعریف کر رہے تھے۔

 سابق کرکٹر محمد یوسف نے بھی گزشتہ روز ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں