Daily Mashriq

غیر معیاری چپلی کباب کی فروخت ،شہری امراض میں مبتلا

غیر معیاری چپلی کباب کی فروخت ،شہری امراض میں مبتلا

پشاور(سٹی رپورٹر) شہر میں غیر معیاری چپلی کباب کی فروخت جاری ہے جسکی وجہ سے معدے کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے فی کلوکباب 450 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ نرخنامے کے مطابق قیمت فروخت 320 روپے ہیں دوسری جانب چپلی کباب میں استعمال ہونیوالی باسی اور ناقص چربی والے گھی اور گلے سڑے ٹماٹروں کے استعمال سے معدے کے امراض پھیل رہے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ نے اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں