Daily Mashriq

پشاور میں درجنوں غیرقانونی کارپارکنگ کی نشاندہی،کارروائی کیلئے اجلاس طلب

پشاور میں درجنوں غیرقانونی کارپارکنگ کی نشاندہی،کارروائی کیلئے اجلاس طلب

پشاور(نامہ نگار) پشاور میں درجنوں غیرقانونی کار پارکنگ کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ غیر قانونی کار پارکنگ کیخلاف ایکشن کیلئے ٹریفک پولیس، ٹی ایم اوز، ضلعی حکومت و انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو اور محکمہ اینٹی کرپشن کو شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ بلدیات کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے تھے کہ پشاور میں غیر قانونی کارپارکنگ کی نشاندہی کی جائے اس حوالے سے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا تھا کہ ان کے دائرہ اختیار میں جتنا علاقہ ہے وہاں کوئی غیر قانونی کار پارکنگ نہیں ہے جبکہ چاروں ٹائونز میں درجنوں غیر قانونی کارپارکنگ کی نشاندہی کر لی گئی ہے ذرائع کے مطابق غیر قانونی کار پارکنگ کی رپورٹ محکمہ بلدیات کو پیش کر دی گئی ہے جس کے بعد اب ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی غیر قانونی کار پارکنگ کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ٹریفک پولیس، ٹی ایم اوز، ضلعی حکومت و انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیاگیا ہے جس میں کارروائی کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائیگا جبکہ غیر قانونی کارپارکنگ کرنے والوں کی گرفتاری سمیت انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں