کوئٹہ: سبی روڈ بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ،،،

کوئٹہ: سبی روڈ بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ،،،

ویب ڈیسک: کوئٹہ سبی روڈ دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید جبکہ 22 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سبی روڈ پر دھماکا اس وقت کیا گیا جب ریپڈ رسپانس فورس آر آر جی کی گاڑی یہاں سے گزر رہی تھی اور اہلکار ہیڈ کواٹر سے شہر میں ڈیوٹی پر آرہے تھے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔افسوس ناک واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 2 راہگیر بھی جاں بحق ہو ئے، جبکہ 22 زخمیوں کو سول اور سی ایم ایچ منتقل کردیا  گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے کانسٹیبل شوکت، کانسٹبیل شکور، عمران اور کانسٹبل منصور کی حالت تشوشناک ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 100 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگئی، قائم مقام آئی جی پولیس ایوب قریشی اور ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر داخہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش ہے، بلوچستان اور کوئٹہ دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر رہے ہیں۔ سرفرازبگٹی نے مزید کہا کہ یقین ہے دہشت گردی پر مکمل قابو پا لیں گے، دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں را اور این ڈی ایس ملوث رہی ہیں جبکہ ہم ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والےنہیں ہیں ۔

متعلقہ خبریں