Daily Mashriq


عمران خان نے الیکشن کمیشن کے وارنٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،،،

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے وارنٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،،،

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اقدام غیرقانونی، اختیار سے تجاوز اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے: درخواست میں موقف

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

بابراعوان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اقدام غیرقانونی، اختیار سے تجاوز اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں