Daily Mashriq

 میران شاہ دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

میران شاہ دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

 ویب ڈیسک:بنوں کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کجھوری چیک پوسٹ کے قریب اس وقت کیا گیا، جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بھی پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ کیاگیاتھا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد شہید جبکہ بائیس زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں