Daily Mashriq

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اسے ختم کردیں، سپریم کورٹ

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اسے ختم کردیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اس کو ختم کردیں، پھر دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے ایف بی آر کی اپنے ملازم کیخلاف اپیل کی سماعت کی، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کھربوں روپیہ ہر سال خرچ میں چلا جاتا ہے،ایف بی آر کی بائیس ہزار کی فوج کیا ریکوری کرے گی، 80فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے جب کہ صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں