Daily Mashriq

حمزہ علی عباسی کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پردھوم

حمزہ علی عباسی کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پردھوم

کراچی: نامورپاکستانی اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے اورلوگ دونوں میں بے انتہا مشابہت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔میانوالی سے تعلق رکھنے والے یاسرعمار نامی شخص کی حمزہ علی عباسی سے حیرت انگیزمشابہت نے لوگوں کو دنگ کردیا ہے۔یاسر عمار کی نہ صرف شکل حمزہ علی عباسی سے ملتی ہے بلکہ ان کی آواز اوران کے بات کرنے کا انداز بھی بالکل حمزہ علی عباسی جیسا ہے۔یاسرعمار نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بالکل حمزہ علی عباسی کی کاپی نظر آرہے ہیں۔یاسر عمار 9 مارچ کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے اور حمزہ علی عباسی کی ہی طرح اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ وہ ہم ٹی وی کے ڈرامے’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں