Daily Mashriq


 لاہور کابڑا معرکہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ،کلثوم نواز فاتح قرار

لاہور کابڑا معرکہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ،کلثوم نواز فاتح قرار

ویب ڈیسک:این اے 120 معرکہ،تمام پولنگ سٹیشنز سے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کا بڑا دنگل مسلم لیگ ن کی بیگم کلثوم نواز  نے جیت لیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری  نتائج  کے مطابق 61745ووٹ  حاصل کرکے کامیاب ہوئیں جبکہ  تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کلثوم نواز کی 14646 ووٹوں کی برتری حاصل کی ۔ووٹنگ کے آغاز میں ٹرن آؤٹ کم دیکھنے میں آیاتاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ ساتھ بزرگ شہری بھی حق رائے دہی استعمال کرنے میں پیش پیش رہے۔ کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے درمیان کانٹے دار مقابل ہوا ۔ حلقے میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے جوان ،رینجرز  اور  پولیس کے7ہزاراہلکارتعینات تھے۔این اے 120 میں  39 پولنگ سٹیشنز پر پہلی بار بائیو میٹرک مشینوں کااستعمال کیا گیا ۔

 حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 321786 ہے۔ آزاد امیدوار شیخ اطہر  حسین 7130ووٹوں کے ساتھ تیسری جبکہ  آزاد امیدوار محمد یعقوبشیخ 5332 ووٹوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی 

پیپلز پارٹی کی فیصل میرنے 1414 ووٹ حاصل کیے،جبکہ جماعت اسلامی  کے ضیاالدین انصاری نے 592 ووٹ حاصل کیے۔مجموعی طور پر 1لاکھ26ہزار 860ووٹ کاسٹ کیے گئےجن میں سے 1731ووٹ مسترد کیے گئے۔

متعلقہ خبریں