Daily Mashriq


پارٹی فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

پارٹی فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ سے متعلق تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے  پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل  نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل نے  الیکشن کمیشن سے ریکارڈ کسی نہ دینے کی استدعا بھی کی ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی  کے رہنما نعیم الحق  کا کہنا تھا الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرادی ہیں کسی دیگرجماعت اوراکبرایس بابرکوریکارڈتک رسائی نہیں ہوگی۔

حلقہ این اے 120 پر ضمنی انتخابات پر بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہناتھا کہ این اے120 انتخاب میں26فیصدووٹرزنےحصہ نہیں لیا الیکشن قوانین اورطریقہ کارپرازسرنوجائزہ لینےکی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں