کابل حملےمیں سےمتعلق وزیراعظم کے بیان کی خبر درست نہیں، ترجمان

کابل حملےمیں سےمتعلق وزیراعظم کے بیان کی خبر درست نہیں، ترجمان

ویب ڈیسسک: ترجمان وزیراعظم نے کہا ہے کہ کابل حملے میں پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر درست نہیں ہے۔

 ترجمان وزیراعظم نے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا میں کابل حملے میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان غلط چھاپہ گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے کسی صحافی کو کوئی بیان نہیں دیااور اخبارات میں چھپنے والی خبر درست نہیں ہے،مذکورہ خبر میں وزیراعظم سے منسوب بیان کسی صورت قابل قبول نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہمیشہ کہتے رہے ہیں پاکستان پر ہونے والے حملے سرحد پار سے ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں