سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر سوئس سفیر کی دفترخارجہ طلبی

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر سوئس سفیر کی دفترخارجہ طلبی

ویب ڈیسک: پاکستان نے سوئٹزلینڈ سےآزاد بلوچستان سے متعلق تشہیری مہم روکنےاورکالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے سوئٹزر لینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو طلب کرکے جنیوا میں ہونے والی پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔  دفترخارجہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کااستعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں سوئس سرزمین کو بی ایل اے تنظیم کی بھارتی گٹھ جوڑ سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کےاستعمال پر گہری تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں