Daily Mashriq


وزیراعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر

وزیراعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست زلفی بخاری کو معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے ۔ زلفی بخاری اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق وزیراعظم کی معاونت کریں گے اور وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز کے منسٹر انچارج ہوں گے۔ زلفی بخاری کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جب کہ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکریٹری عون چوہدری کو بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا تھا۔ عون چوہدری کا شمار بھی وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں