Daily Mashriq


وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاعری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان پہلے سرکاعری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک:گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات چودھری فواد حسین اور مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گئے، نوافل اور مغرب کی نماز ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں