Daily Mashriq


شراب برآمدگی کیس میں شرجیل انعام میمن شریک ملزم قرار

شراب برآمدگی کیس میں شرجیل انعام میمن شریک ملزم قرار

ویب ڈیسک:پولیس نے چالان میں اسپتال سے شراب برآمدگی کا انکشاف کرتے ہوئے شرجیل میمن کو شریک ملزم ٹھہرا دیا۔

سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے چالان جمع کرایا جس کے مطابق کمرے کی تلاشی کے دوران تین بوتلیں ملیں جن میں سے ایک میں دو انچ شراب تھی جبکہ کمرے سے دو پیکٹ سگریٹ بھی برآمد کیے گئے۔

چالان میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی میں نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں نظر آئیں۔ ملزم شکر دین نے اعتراف کیا کہ شراب کی بوتلیں میں نے ڈسٹ بن میں پھینکیں۔

عدالت نے شرجیل میمن کو شراب برآمدگی کیس میں شریکِ ملزم قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ مقدمہ میں شرجیل انعام میمن کو گرفتار ظاہر کیا گیا جبکہ پندرہ گواہوں کے نام بھی شامل ہیں۔

چالان کے مطابق شکر دین، مشتاق علی اور محمد جام ضمانت پر ہیں اور مفرور ملزمان میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نسیم شجرہ، حبیب اللہ اور کورٹ پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں