Daily Mashriq

بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر جوان بہن کو زہر دے کر قتل کردیا

بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر جوان بہن کو زہر دے کر قتل کردیا

لاہور کے علاقے بھیکے وال میں دو بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر جوان بہن کو قتل کردیا۔

وقاص سلیم اور اعجاز سلیم نے اپنی بہن سمیرا سلیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر دے کر قتل کردیا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقتولہ کے سب سے بڑے بھائی سجاد سلیم کی مدعیت میں چھوٹے بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق جائیداد کی فروخت کے بعد بہن بھائیوں میں تقسیم پر جھگڑا رہتا تھا، ملزم وقاص سلیم اپنے ہمراہ مقتولہ سمیرا کو اعجاز سلیم کے گھر لے گیا جہاں اسے زہر دیا گیاپولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں