Daily Mashriq

نیشنل گیمزکیلئے صوبائی رسہ کشی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 21ستمبر کو طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں ہونگے،شہزاد احمد

نیشنل گیمزکیلئے صوبائی رسہ کشی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 21ستمبر کو طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں ہونگے،شہزاد احمد

پشاور:خیبر پختونخوارسہ کشی ایسوسی ایشن نے پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزکیلئے صوبائی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 21ستمبر کو طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کردیا۔ 

 صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاد احمد کے مطابق خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی ہدایت پرصوبائی دارالحکومت پشاور میں 26اکتوبر سے یم نومبر تک منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن نے ٹرائلز لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواٹیم کیلئے ٹرائلز21ستمبر کو طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں لئے جائینگے ،جسکے لئے شیرازمحمد کی سربراہی میں سلیکش ن کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جسمیں صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاداحمد،زاہدخان،شعیب سمیت صوبائی سپورٹس بورڈاورقبائلی اضلاع کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے بھی ایک ایک فردشامل ہونگے۔

متعلقہ خبریں