Daily Mashriq

وزیراعظم نےاسلام آبادمیں پری فیبر یکیٹنگ ہاوسنگ منصوبے کاسنگ بنیادرکھ دیا

وزیراعظم نےاسلام آبادمیں پری فیبر یکیٹنگ ہاوسنگ منصوبے کاسنگ بنیادرکھ دیا

  وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں پری فیبر یکیٹنگ ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے عام افراد کو ممکنہ حد تک مختصر مدت میں سستے گھر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ Prefabricated گھر کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں قائم کئے جائیں گے جہاں بہت سے لوگ کچی بستیوں میں رہائش پذیر ہے اور وہاں زمین انتہائی مہنگی ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ، وزارت تجارت اور دوسرے محکمے پاکستان میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور تاجر برادری کو مکمل سہولت فراہم کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں۔

آسان تیارشدہ گھروں کے لئے پلانٹ چین کی ممتاز کمپنی Henan ڈی آر کنٹریکشن گروپ نے ایم تھری خصوصی اقتصادی زون میں لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں