Daily Mashriq


پاکستانی کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دے گا، جنرل زبیرمحمود حیات

پاکستانی کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دے گا، جنرل زبیرمحمود حیات

 اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کیلئے اس شعبے میں توجہ دینا ہے، دنیا بھرمیں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اورکرائسز کا سامنا ہے جب کہ ایک طرف دنیا میں اسلام فوبیا پروان چڑھ رہا ہے، جب تک مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوگا حرمین شرفین کو خطرہ لاحق رہے گا۔

جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کومسترد کیا ہے، کشمیریوں نے ہزاروں کی تعداد میں جانوں کی قربانی دی ہے، کشمیری، شہداء کو آج پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں دفنا رہے ہیں۔

 جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ کسی مس ایڈونچراورمس کیلکولیشن کا جواب دینے کیلئے تیارہیں۔

جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی ملٹری حل نہیں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن بحال ہو، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے جاری مزاکرات کی حمایت کرتا ہے، پاکستان میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہے اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں