Daily Mashriq

صحافتی آزادی کا معاملہ، پاکستان کے درجے میں تنزلی

صحافتی آزادی کا معاملہ، پاکستان کے درجے میں تنزلی

لاہور: میڈیا نگرانی کے عالمی ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے صحافت کی آزادی کے حوالے سے ممالک کی درجہ بندی فہرست جاری کردی۔

جس میں بعض ممالک اپنی سابقہ سطح سے بھی کم درجے اور کچھ اب بھی بدترین حالات میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فہرست کے مطابق ناروے مسلسل تیسرے سال بھی سب سے اونچے درجے پر فائز ہے جس کے بعد فن لینڈ سوئیڈن اور نیدر لینڈز کا نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں میڈیا کو سینسر شپ کے کڑے معاملات کا سامنا کرنا پڑا بالخصوص عام انتخابات کے دوران، اس کے ساتھ اخبارات کی تقسیم میں رکاوٹیں حائل ہوئیں، ذرائع ابلاغ کو اشتہارات واپس لینے کے حوالےے دھمکایا گیا جبکہ کچھ ٹی وی چیننلز کے سنگلز بھی بند کردیے گیے۔

جس کے باعث مذکورہ فہرست میں پاکستان اپنے پرانے درجے سے 3 درجے تنزلی کا شکار ہوگیا۔

آر ایس ایف کے مطابق صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب سخت طریقوں کا سہارا لیا گیا مثلاً ڈرانا دھمکانا، جسمانی تشدد اور حراست میں لیا جانا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نئی حکومت نے گزشتہ برس پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کااعلان کی جس کے نام میں موجود لفظ ’ریگولیشن‘ واضح طور پر سینسر شپ کا پتا دیتا ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے صحافی سب سے زیادہ خطرات کی زد میں ہیں اور گزشتہ برس کم از کم 3 صحافی اپنے پیشے کے باعث قتل کردیے گئے۔

متعلقہ خبریں