Daily Mashriq


افغان حکام نے طالبان سے قطر میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے  

افغان حکام نے طالبان سے قطر میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے  

کابل: طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے۔

افغان میڈیا کا صدارتی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ قطری حکومت نے افغان نمائندوں کی فہرست کو مسترد کر کے نئی فہرست بھیجی ہے جس میں افغانستان کے تمام شعبوں کی نمائندگی نہ ہونے پر افغان حکومت نے فہرست مسترد کردی۔

افغان حکام کے مطابق قطری حکومت کا اقدام قابل قبول نہیں، قطر 250 افغان نمائندوں کو آنے کی اجازت دے۔

کانفرنس ہے شادی کی تقریب نہیں: 250 رکنی افغان حکومتی وفد پر طالبان کی تنقید

افغان صدارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے مطالبات تسلیم نہ کرنے تک دوحا مذاکرات منسوخ کیے ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان ملاقات 20 اور 21 اپریل کو قطر میں ہونا تھے اور مذاکرات کے لیے افغان حکومت نے 250 رکنی فہرست تیار کی تھی۔

افغان حکومت کی مذاکرات کے لیے تیار کی گئی فہرست پر طالبان نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شادی یا کسی اور مناسبت سے دعوت اور مہمان نوازی کی تقریب نہیں کہ کابل انتظامیہ نے کانفرنس میں شرکت کے لیے 250 افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں