Daily Mashriq


پنجاب میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ

پنجاب میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ

حکومت نے پنجاب میں تیل کی دوسری بڑی دریافت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجر خان کے قریب تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گوجر خان کے غوری بلاک کے ڈھاریاں ون کے معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے اور یہ ماڑی پٹرولیم کی پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے، دريافت گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی۔

غوری بلاک کےڈھاریاں 1معدنی کنویں سےتیل دریافت ہوا ہے، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن-ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنےکی توقع ہے، ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے, دريافت گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی, ترجمان- @PBC_Urdu @PTVNewsOfficial

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے تیل کے بڑے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو تیل کے بڑے ذخیرے کی دریافت کی صورت میں ایک قسم کا جیک پاٹ (انعام) ملنے والا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمیں کمپنیز کی جانب سے ملنے والے اشارے اگر قابلِ عمل ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہمارے سمندر میں ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوسکتا ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان ایک یکسر مختلف درجے میں ہوگا۔

اور نہ ہی اس حوالے سے ایگزون موبل اور تیل دریافت کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ای این آئی کی جانب سے اب تک کوئی باقاعدہ بیان سامنے آیا ہےجو جنوری سے تیل کی تلاش کے لیے کیکڑا-1 علاقے میں 230 کلومیٹر تک انتہائی گہری کھدائی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ ایگزون موبل تقریباً ایک دہائی بعد گزشتہ برس ہونے والے اُس سروے کے بعد پاکستان مں واپس آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سمندر میں تیل کا بہت بڑا ذخیرہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں